ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آندھرا پردیش میں انجینئر کے پاس سے 1.75کروڑ روپے کی جائیداد برآمد، انجینئر گرفتار

آندھرا پردیش میں انجینئر کے پاس سے 1.75کروڑ روپے کی جائیداد برآمد، انجینئر گرفتار

Wed, 14 Sep 2016 23:37:48    INS India

جیانگرم، 14/ستمبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز)بدعنوانی مخالف بیورو(اے سی بی) کے حکام نے آج 1.75کروڑ روپے کی جائیداد سے زیادہ املاک کا پردہ فاش کیا جو مبینہ طور پر آندھرا پردیش کی حکومت کے ایک ایگزیکٹو انجینئر کی ہے۔اے سی بی نے کہا کہ دیہی پانی فراہمی اور صفائی کے شعبہ سے وابستہ ودیا ساگر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اے سی بی کے حکام کی طرف سے وجیانگرم اور وشاکھا پٹنم میں چھاپہ ماری کے دوران مبینہ طور پر اس انجینئر کی ملکیت والی املاک کی تفصیلات کا پتہ چلا۔اے سی بی کے ڈی ایس پی لکشمی پتی نے کہا کہ معتبر اطلاع پر ساگر کے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثہ د رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا اور وجیانگرم اور وشاکھاپٹنم میں واقع اس کی رہائش گاہوں پر ایک ساتھ چھاپے ماری کی کارروائی کی گئی۔اس چھاپے ماری کے دوران انجینئر کی ملکیت والے 1.75کروڑ روپے قیمت کے دو پلاٹ اور تین فلیٹوں کا پتہ چلا۔اسے گرفتار کر لیا گیا اور کل وشاکھاپٹنم میں اے سی بی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


Share: